• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ نومبر،فائرنگ کے واقعات میں 31 افراد ہلاک، ایک شخص کا اغوا

کراچی (ثاقب صغیر/ اسٹاف رپورٹر)ماہ نومبر میں کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں31افراد قتل ،شہری 2ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں جبکہ 27سو سے زائد موبائل فونز سے محروم ہوئے۔سٹیژ ن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں نومبر کے مہینے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 31افراد مارے گئےجبکہ مجموعی طور پر سال2016میں فائرنگ کے واقعات میں اب تک 442افراد ہلاک ہو چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں 126گاڑیاں چوری اور 23چھینی گئیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے166موٹر سائیکلیں چھینی اور  1847چوری کی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق سال 2016میں اب تک شہری 24ہزار82گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں۔سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں کراچی میں شہریوں سے 1277موبائل فون چھینے گئے جبکہ 1461موبائل فون چوری کیئے گئے ،اسطرح رواں سال اب تک شہریوں سے مجموعی طور پر 31ہزار476موبائل فون چوری اور چھینے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں بھتہ خوری کی 8 وارداتیں ہوئیں جبکہ سال کے دوران بھتہ خوری کے اب تک 99واقعات رجسٹرڈ ہوئے ہیں سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ نومبر میں اغواہ برائے تاوان کی ایک واردات ہوئی جبکہ اس سال اب تک اغواہ برائے تاوان کی 19وارداتیں رجسٹر ہوئی ہیں۔
تازہ ترین