• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اہلکاروں کےقتل میں ملوث ملزمان کو گواہان نے شناخت کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت میں ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزم عاصم عرف کیپری اور اسحاق بوبی کو رینجرز کے چار اہلکاروں کے قتل سے متعلق شناخت پریڈ میں گواہان نے شناخت کر لیا۔ مقامی عدالت میں ہائی پروفائل کیسز میں ملوث دو ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا گیا۔ عدالت میں دو عینی شاہدین نے 4 رینجرز کے اہلکاروں کو قتل کرنے کے الزام میں ملزمان کو شناخت کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ اتحاد ٹائون میں رینجرز کے چار اہلکاروں کو قتل کرنے کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے دونوں ملزمان پر ملٹری اہلکاروں، رینجرز اہلکاروں، پولیس اہلکاروں، فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ اور امجد صابری کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ 
تازہ ترین