• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اتوار کو کراچی پہنچیں گے

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین قاضی زاہد حسین ،صفدر قریشی،الیاس مغل نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک  ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد اور کراچی میں ہونے والی تقریبات اور اہم سیاسی ملاقاتوں کے تین روزہ شیڈول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ڈاکٹر محمد طاہر القادری اتوار4 دسمبرکو صبح 4بجے کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے ، دن دو بجے مزار قائد پر حاضری دیں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے جبکہ اسی روز رات 7بجے تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں ہونے والی عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے،5دسمبرکو جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں صبح 11بجے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ اسی روز دوپہر میں مختلف سیاسی،سماجی،مذہبی ،قومی جماعتوں کے قائدین  سے ملاقاتیں گے، رات 8بجے عمائدین شہر کے عشائیہ سے خواجہ اسٹریٹ شارع قائدین پر ملاقات و خطاب کریں گے۔
تازہ ترین