• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی کی اردو کانفرنس میں اردو کم ہوتی ہے، کانفرنس زیادہ۔
گزشتہ سال ایک نوجوان ادیب نے کہا،
’’چار چھ عظیم قدیم نام تو بتائیں۔
ایک سیشن میں کلاسیکی ادب پر بات کرنی ہے۔
لیکن میں نے منٹو شنٹو کو نہیں پڑھا۔‘‘
ایک سینئر ادیب ملے تو فرمایا،
’’دو چار لونڈوں کے نام تو بتاؤ۔
ایک سیشن میں جدید ادب پر بات کرنی ہے۔
لیکن میں نے ناطق شاطق کو نہیں پڑھا۔‘‘
پھر ایک صحافی ملے۔
تارڑ صاحب کی طرف اشارہ کرکے پوچھا،
’’انکل بڑا رش لے رہے ہیں۔
اپنے چینل کیلئے انٹرویو کرلوں؟
کیا نام ہے ان کا؟‘‘
تازہ ترین