• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باطل کےسامنے جھکنا نبیؐ پاک کی سیرت کےمنافی ہے،پیرکبیرعلی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)آستانہ عالیہ چورہ شریف کےسجادہ نشین (چادر اوڑھ تحریک کے بانی) پیرسیدمحمدکبیرعلی شاہ نےکہا ہےکہ غیرت مندامتی ناموس مصطفےؐ اور دین مصطفےؐ پرغیروں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے‘باطل قوتوں کےسامنے جھکنا نبیؐ پاک کی سیرت کے منافی ہے۔حضرت مجدد الف ثانیؒ نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کی للکار سے اسلام کا پرچم بلندکردیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی ادارہ فیضان ابوالبیان کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد فاروق اعظم ڈیرہ گجراں پرعرس مجدد اعظم کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ادارہ فیضان ابو البیان کے بانی وامیر اعلی پیرسید احمد فاروق شاہ مجددی ،صاحبزادہ پیرسیدعرفان شاہ مجددی‘پیرسید مختارحسین شاہ اورغلام مصطفے کیلانی نے خطاب کیا۔
تازہ ترین