• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :یوسی 2سول لائن کیمپ نمبر4میں گلیوں اورنالیوں کی تعمیرشروع

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)یونین کونسل 2سول لائن کے علاقہ کیمپ نمبر4میں سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت گلیوں اورنالیوں کی تعمیرشروع کردی گئی ہے ، چیئرمین یونین کونسل ڈاکٹرعمرنصیر نے وائس چیئرمین سلیم قادری کمبوہ ، جنرل کونسلر نعیم احمد انصاری ، ارشد انجم کےہمراہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ،سماجی شخصیت محمد قریش نعیم ،محمدحسین چوہان ، عبدالمجید کنڈی ، جمیل مہری ، حاجی امتیاز احمد ،ڈاکٹر طاہرمحمود اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرچیئرمین ڈاکٹرعمرنصیرنے کہا کہ یونین کونسل 2کے تمام علاقوں کی گلیاں پختہ بنائیں گےسیوریج کےنظام کو مثالی بنائیں گے۔
تازہ ترین