• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ ہتھیار سے لیس کیویز کی ون ڈے سیریزکیلیے آسٹریلیا آمد

سڈنی (نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خفیہ ہتھیاروں سے لیس ہوکر تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کیلیے کین ولیمسن کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچ گئی۔ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیویز ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہم کسی خوش فہمی کا شکار نہیں، کینگروز کی ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کو ان کی ون ڈے فارم پر نہیں پڑے گا، ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے چند کھلاڑیوں کے بغیر دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہوگا، کینگروز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور اسے ون ڈے سیریز میں شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہ کینگروز کو خبردار کیا کہ ان کے نوجوان فاسٹ بولر لاکی فرگوسن سے بچ کر رہیں، انہوں نے ابھی زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن ان کی رفتار کسی کو بھی حیران کردینے کیلیے کافی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین