• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا ینجلو میتھیوز نے کرکٹ سری لنکا کے تین ایوارڈز جیت لیے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلومیتھیوز نے سری لنکا کرکٹ سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے آل راؤنڈرز آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، دنیش چندی مل سال کے بہترین ٹیسٹ بیٹسمین قرار پائے۔ پیپلز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دلشان کے نام رہا، کوشال مینڈس نے فیوچر کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ کمار سنگاکارا ون ڈے کرکٹ میں بہترین، ہیراتھ ٹیسٹ اور لاستھ مالنگا ون ڈے کے بہترین بولرز ایوارڈز کے حقدار ٹھہرے، دلشان ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بیٹسمین اور لاستھ مالنگا بہترین بولر قرار پائے۔ دریں اثنا اینجلو میتھیو اور نائب کپتان دنیش چندی مل دورہ جنوبی افریقہ کیلئے مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل دونوں کھلاڑی ان فٹ ہو نے کے سبب حال ہی میں ہونے والے دورہ زمبابوے کا حصہ نہیں بن سکے  تھے۔ رنگانا ہیراتھ اور اپل تھرنگا نے ان کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں نمائندگی کی تھی ۔ میتھیوز ٹانگ کی انجری اور چندی مل سیدھے ہاتھ کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکے تھے۔ دونوں کھلاڑی  ڈومیسٹک میچز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔  
تازہ ترین