• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ، تیسرا رائونڈ کل شروع ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ کا تیسرا رائونڈ ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد میں ہوگا۔ کراچی وائٹس اور سوئی ناردن گیس پائپ لائینز کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔گروپ ٹو میں کے آر ایل اور نیشنل بینک کی ٹیمیں یوبی ایل گرائونڈ نمبر ایک میں مدمقابل ہونگی۔ یوبی ایل اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا نیشنل بینک آف پاکستان گرائونڈ کراچی میں ہوگا۔ ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔ فائنل 10 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
تازہ ترین