• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرقان اور مریم نے ٹیبل ٹینس اعزاز جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علی شان انٹر فرمز ٹیبل ٹینس ٹور نامنٹ میں فرقان پٹیل نے محمد سوید کو اور مریم فائق نے ماریہ تعظیم کو شکست دے کربوائز اور گرلز کے انفرادی مقابلے جیت لئے۔ خواتین کے ڈبلز فائنل میں فرح الیاس اور عتیقہ نے نورین فرحان اور قرۃ العین کو شکست دی، مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اے ایچ بھٹی اور جنید نے سلمان اور اعجاز کو ، زبیر اور سلمان نے انور قریشی اور خالد خان کو شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ٹیم ایونٹ میں اسٹیٹ بنک، مارٹن ڈو، پی ایس او، پی پی ایل نے اپنی حریف ٹیموں کو ناکامی سے دوچار کیا۔
تازہ ترین