• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے ورلڈ چیمپئن باکسر بننا چاہتا ہوں، محمد وسیم

اسلام آباد (این این آئی) فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دیکر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بہت بڑا مقابلہ ہوگا جس کیلئے مجھے مالی تعاون کی بہت ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں محمد وسیم نے کہا کہ وہ اب مزید بڑے باکسرز کو چیلنج کرکے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ فخر اور خوشی ہے کہ ایک عالمی مقابلے میں اپنے ملک کا جھنڈا بلند کرکے آیا ہوں اور اب آگے بھی اسی طرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ورلڈ چیمپئن بننا چاہتا ہوں۔ اس سوال پر کہ کوئٹہ جیسے شہر میں رہتے ہوئے انھیں باکسنگ کا شوق کیسے ہوا؟ محمد وسیم نے کہاکہ وہ بچپن میں اْس وقت کے مشہور باکسر محمد علی سمیت دیگر باکسرز کو دیکھتے تھے تاہم اب بہت سے نئے باکسرز بھی میدان میں ہیں جن سے انہیں اس کھیل کو سیکھنے کا موقع ملا۔
تازہ ترین