• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست،فیصلے پر بنچ کے دوججز میں اختلاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سند ھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست میں بنچ کے دوججز کے درمیان فیصلے پراختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھیج دیاہے۔جمعرات کو جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل بنچ نے ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی ،تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے میں دونوں ججز کی رائے میں اختلاف پیدا ہوا جس پر فاضل عدالت نے معاملہ ریفری جج کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردیاگیا ، ایک جج نے اپنے فیصلے میں رائے دی کہ ایان علی کی درخواست کی شنوائی سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ میں نہیں آتی جبکہ دوسرے جج نے قرار دیا ہے کہ ایان علی کی درخواست قابل سماعت ہے ،قبل ازیںدرخواست گزار نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا تاہم مدعاعلہیہ کی جانب سے اسی روز15جون2016 کودوبارہ نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا تھا جبکہ ان کا نام ایف آئی اے کے انسپکٹراعجاز قتل کیس کے مقدمے میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے،حکومت کا یہ اقدام بدنیتی پرمبنی ہے اور توہین عدالت کے مترادف ہے ،لہذا استدعا ہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اوردیگرکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین