• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، ایم کیو ایم پا کستان اور لندن کی ایک دوسرے کیخلا ف وال چا کنگ،کا ر کنان کے ما بین بڑے تصادم کا خطرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علا قوں میں ایم کیو ایم پا کستان اور ایم کیو ایم لندن  کی ایک دوسرے کیخلا ف  وال چا کنگ، دونو ں سیا سی جما عتو ں کے کا ر کنان کے ما بین بڑے تصادم کا خطر ہ ، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بانی متحدہ سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ اس کے کار کنوں نے لندن میں موجود بعض رہنمائوں کے خلاف وال چاکنگ کی ہے جس میں ان رہنمائوں کو مہاجر قوم کا غدار قرار دیا گیا ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے،جس میں ندیم نصرت ،واسع جلیل ،قاسم علی رضا اور مصطفی عزیز آبادی سے واپس پاکستان آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جانثاران بانی قائد ایم کیو ایم کے نام سے کی گئی وال چاکنگ میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں سے وطن واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ’’جو ملک کا غدار ہے ،وہ مہاجر قوم کا غدار ہے ‘‘  کے  نعرے بھی تحریر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب  ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف بھی شہر میں لکھے جانے والے نعروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اس کے اہم عہدے داروں کے گھر کے باہر بھی نعرے لکھے ہوئے دکھائی دئیے،جمعرات کو ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما عامر خان کی جانب سے لندن میں مقیم بعض رہنمائوں کے خلاف بیان سے شہر میں ان د ونوں سیا سی جما عتوں کے حامی کار کنوں  کے درمیان بڑے تصادم کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ 
تازہ ترین