• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سرونٹس ( سنیارٹی ) رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس ( سنیارٹی ) رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر د یا ہے۔ ترمیم کے تحت مختلف پیشہ وارانہ گرو پوں یا سروسز سے تعلق رکھنے والے سول سرونٹس جنہیں ہائر پوسٹ پر پرو موشن کیلئے منتخب کیا جا ئے گاتو ان کی سنیارٹی ترقی سے فوری نچلے گریڈ کی ریگو لر تقرری کی تاریخ سے ہوگی۔جہاں تاریخ تقرری ایک ہوگی وہاں جو عمر میں سینئر ہو گا وہ سینئر تصور کیا جا ئے گا ۔جو سول سرونٹس کسی دوسرے پیشہ وارانہ گروپ میں پرو موشن کیلئے آپشن دیں گے  وہ ترقی کے بعدسنیارٹی میں اس گروپ  کے افسروں سے جو نیئر تصور کئے جائیں گے۔
تازہ ترین