• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کی بھی صوبائی ایچ ا ی سی کے قیام کی حمایت

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) سندھ اور اسلام آباد میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی صوبائی ایچ ا ی سی کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے 18؍ ویں ترمیم کی روشنی میں وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آرڈیننس 2002ء میں ترامیم کی حمایت کردی ہے۔ وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بلوچستان کی صوبائی حکومت نے خط تحریر کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ 18؍ ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں وفاقی ایچ ای سی کے اختیارات محدود ہوچکے ہیں لہٰذا اس اہم آئینی ترمیم کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ایچ ایس سی کے قیام کی نہ صرف سفارش کی جاتی ہے بلکہ وفاقی ایچ ای کے قوانین 2002ء میں ضروری ترامیم لاتے ہوئے اس کے کردار کو محدود کیا جائے اور اس کی جگہ نئے کمیشن برائے اسٹینڈرڈ ان ہائر ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ صوبائی ایچ ای سی کو منتقل کئے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل طرح کی سفارشات سندھ ایچ ای سی بھی وفاقی حکومت سے کرچکی ہے۔
تازہ ترین