• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آر سروس کے بنیادی اسکیل20 کے 24 افسروں کی این ایم سی کیلئے نامزدگی

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر نے بنیادی اسکیل20کے24افسروں کو106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کی منظوری دیدی ہے۔ جو 23 جنوری 2017 سے نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں شروع ہو گا۔ کامنرد افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 دسمبر 2016 تک تحریری طور پر اپنی رضا مندی ایف بی آر کو پہنچا دیں۔5 دسمبر تک تحریری رضا مندی نہ پہنچانے پر تصور کیا جائیگا کہ وہ کورس میں جانے پر دلچسپی نہیں رکھتے۔ نامزد بنیادی پے سکیل نمبر20 کے عہدیداروں کے نام یہ ہیں۔ عبدالحمید سنگی، رحسانہ سعید، فاروق انصاری، معروف گیلانی،امتیاز احمد، محمد نصیر، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر ملک ایم خان، غلام عباس کاظمی، سردار علی خواجہ، حامد عتیق سرور، مس آمنہ حسن، محمد طارق، شعبان بھٹی، نواب خان، جاوید احمد، احمد حمید میمن، توقیر احمد میمن، احمر شجاع، ذوالفقار حسین، بختیار محمد، قاسم صمد، انوار الحق، امجد محمود۔ ان عہدیداروں کو تازہ ترین میڈیکل ایگز امینیشن رپورٹ بھی ایف بی آر کوبھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین