• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا کار کنوں سے قطار بنوانے کا دلچسپ مظاہرہ

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے  پہلے روز  جمعرات کوشاہ فیصل کالونی میں میڈیا سے بات کرنے سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ  ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں کو قطار بنانے کی ہدایت کی جس  پر وہ  ناکام ہوئے ، وہاں موجود بعض کار کنوں نے  قطار  بنوانے کی کوشش کی مگر کار کن قابو میں نہیں آئے جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے خود کار کنوں سے قطار بنوائی اور انہوں  اس کاعملی مظاہرہ کرکے دکھایا۔انھوں نے خود کارکنان کے درمیان آکر پیچھےہوکرقطاربنانےکی کوشش کی جس پر وہاں موجود افراد اور میڈیا کے نما ئند ے ڈاکٹر فاروق ستار  کے اس دلچسپ مظاہرے کے ایکشن سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔
تازہ ترین