• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیعہ کی لاش سیدھی پڑی تھی،اوپرکمبل تھا منہ سے جھاگ نکل رہے تھے،انکشافات

لاہور(مانیٹر نگ سیل)سمیعہ  چوہدری کی پر اسرار موت کے بارے میں پولیس کی طرف سے چند اہم انکشافات  سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ   چنبہ ہاؤس میں پراسرارطور پرمرنےوالی سمیعہ کاکمرہ کھلا ہوا اور لاش پر کمبل پڑاتھا،منہ سے جھاگ بھی نکل رہے تھے۔پرس سے ملنےوالامشکوک پائوڈر فرانزک لیب بھجوادیا گیا۔ لاہورمیں ارکانِ اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ چنبہ ہاؤس میں پُراسرار اندازمیں مردہ پائی گئی مسلم لیگی کارکن سمعیہ چودھری کے حوالےسے مزید انکشافات سامنے آئےہیں۔ سمعیہ چودھری کی پُراسرار ہلاکت کےواقعہ کوایک ہفتہ ہونےکو ہے۔ شواہد کےمطابق سمیعہ چودھری کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا، اندرسے کنڈی نہیں لگی تھی،لاش سیدھی پڑی تھی اور اوپرکمبل اوڑھاہواتھا جبکہ منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔تفتیشی حکام کو سمیعہ کے کمرےمیں3افرادکی موجودگی کےشواہدبھی ملےہیں،ان3افراد نے کسی نجی فوڈ کمپنی سے منگوایا گیاکھانااکٹھےبیٹھ کرکھایا،سمیعہ چودھری کے پرس سے ایک پڑیا بھی ملی جس میں ہلکےسیاہ رنگ کاپاؤڈرتھا۔دیگر شواہد کے علاوہ یہ پاؤڈر بھی معائنہ  کیلئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیاہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام کہتےہیں کہ سمیعہ کے قتل یا خودکشی کےآثار نہیں ملے، کمرے کی اشیاءبالکل صحیح حالت میں تھیں۔لاش دیکھ کرپتا چلتا ہے کہ کوئی مزاحمت بھی نہیں کی گئی۔تاہم موت کی اصل وجہ کاتعین کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین