• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد سے اہلسنت و الجماعت کراچی کا صدر رب نواز حنفی زیر حراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران اہلسنت و الجماعت کراچی کے صدر کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کے اہلکاروں نے جمعرات کی شام لیاقت آباد خاموش کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے صدر رب نواز حنفی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اہلسنت و الجماعت  کے ترجمان نے رب نواز حنفی کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے پر امن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہےجو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کیساتھ تعاون کیا ہے لیکن سندھ حکومت سیاسی میدان میں ناکامی کے خوف سے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کر رہی ہے۔واضح رہے کہ رب نواز حنفی کو اس سے قبل چار مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔قبل ازیں اہلسنت وا لجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔
تازہ ترین