• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تہران (جنگ نیوز)ایران کے تیل کے وزیر نے کہا ہے کہ اوپیک اپنی پیداوار میں 12لاکھ بیرل کی کٹوتی کرے گا جو دنیا کی کل پیداوار کے ایک فی صد کے برابر ہے،اوپیک کی جانب سے 2008کے بعد سے خام تیل کی پیداوار میں پہلی بار کمی کے معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کو ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،اس فیصلے کے بعد بدھ کے روز قیمتوں میں تقریباً 10 فی صد اضافہ ہوا جس سے توانائی کے شعبے کے حصص میں عمومی طورپر تیزی آئی ۔
تازہ ترین