• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کولازماً آئین کے مطابق گیس دی جائے،وزیر اعلیٰ کا وفاق سے مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو لازمی طور پر آئین کے مطابق گیس دی جائے، صنعتی شعبے ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںلہٰذا گیس لوڈ مینج کرتے ہوئے مسائل کا تدارک کیا جائے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور گیس ڈیو لپمنٹ سرچارج سمیت مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سرکاری آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں انکے حصے کی نمائندگی دینا چاہیے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبے وفاق کے ساتھ تیل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل میں حصے دار ہیں،اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ صوبے کے صنعتی شعبے کے مسائل کو حل کریں گے۔ 
تازہ ترین