• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے 10دسمبر تک دستاویزات جمع کرانے کا سرکلر جاری

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے23 ویں مڈکیرئیرمنیجمنٹ کورس(ایم سی ایم سی) کیلئے پاکستان کسٹم سروس گروپ کے ایسے افسروں کو 10 دسمبر 2016 تک اپنی پرفارمنس رپورٹیں بمعہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کورس 6 فروری 2017 سے 12 مئی 2017 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہور،کراچی،پشاورمیں اور20فروری 2017سے 26 مئی2017تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کوئٹہ میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کسٹم سروس کے 18 افسروں نے تاحال ایم سی ایم سی نہیں کیا جن کے نام یہ ہیں۔ فیصل سعید بخاری‘ فواد علی شاہ‘ نسرین نواز‘ عابدحسین حکرو‘ توقیراحمدڈار‘ عطاء اللہ شبیر‘ افغان خان‘ انصرانیس‘ علی رضا ترابی‘ محمد طیب‘ شاکرمحمد‘ آفتاب اللہ شاہ‘ حسن فرید‘ علی زیب‘ نعمان تاشفین‘ نوید عباس میمن،عمران رزاق ،غلام حیدرمہیسر،معین افضل علی، صائمہ فیاض،سعد عطاءربانی،واجد زمان،داکر محمد،قاسم کھوکھر،عمارہ درانی،رانا عرفان شوکت-
تازہ ترین