• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی وسیم اختر کو سکیورٹی خدشات، پولیس کی عدم توجہ سے معاملہ گمبھیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) میئر کراچی وسیم اختر کو شدید سیکیورٹی خدشات ہیں، اس سلسلے میں پولیس کی عدم توجہ کی  صورت میں دوسرا گھمبیر معاملہ سامنے آیا ہے،جیو نیوز کے پروگرام میں شرکت کے بعد نمائندہ خصوصی افضل ندیم ڈوگر سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا  کہ وہ جیل میں قید تھے تو محفوظ تھے، انہیں  رہائی ملی ہے تو شہر کے امور چلانے کیلئے انہیں گھر سے نکلتے وقت روزانہ پولیس کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے اس بنا پر وہ شدید عدم تحفظ کا شکار  ہیں ، وسیم اختر کے مطابق انہیں سیکیورٹی منگوانے کیلئے ایس ایس پی سیکیورٹی کو کئی کئی فون کرنے پڑتے ہیں۔ پولیس کی نفری آتی ہے جو ساتھ چلتے چلتے اچانک غائب ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وہ پروگرام میں شرکت کے لئے پولیس سیکیورٹی کے بغیر گھر سے نکلے ہیں۔ منزل پر پہنچ کر پولیس حکام کو فون کیا مگر پولیس نہیں آئی۔
تازہ ترین