اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) ڈاکٹر محمد ارشاد کی زیر صدارت بدھ کو لارج ٹیکس پیئرز ٹو اور کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کے عہدیداروں کا طویل اجلاس ہوا اجلاس نے دسمبر 2016 میں زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرنے کے لئے ایک انقلابی حکمت عملی کی منظوری دی جس پر قانون کے دائرے میں رہ کر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ڈاکٹر محمد ارشاد جن کی گزشتہ ہفتے ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف (DISC LAPSE) ہوگئی تھی اور ان کا ایک پاؤں سن (بے حسن) ہونے لگا تھا کو آغا خان ہسپتال کراچی میںداخل کیا گیا جہاں معروف پروفیسر سرجن ڈاکٹر رشید جمعہ نے ان کا پیر کو کامیاب آپریشن کیا اور گزشتہ روز بدھ کو شفا یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ڈاکٹر محمد ارشاد سیدھے مذکورہ اجلاس کی صدارت کے لئے آئی آر دفاتر گئے جہاں انہیں چیف کمشنر نے صحتیابی پر پھول پیش کئے۔