• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت کاملک سے 70فیصد غربت ختم کر دینے کا دعویٰ ،فی کس جی ڈی پی 8000ڈالر ہو گئی

بیجنگ(جنگ نیوز)چینی حکومت نے ملک سے 70فیصد غربت ختم کر دینے کا دعویٰ کیا ہے،حکومت کی طرف سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق تین دہائیوں کی اقتصادی ترقی کی بدولت ملک میں فی کس جی ڈی پی 8000ڈالر ہو گئی ہے اور ملک سے 70فیصد غربت ختم کر دی گئی،وائٹ پیپر کے مطابق گزشتہ سال فون کنکشن کی تعداد 1.54بلین تک جا پہنچی ،688ملین انٹرنیٹ یوزر ہیں ،جبکہ گزشتہ تین دہائیوں میں 700ملین افراد کو غربت کے چنگل سے نکال لیا گیا ،1.54بلین فون کنکشن میں 1.3بلین لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں،لوگوں کا معیار زندگی بلندی کی جانب گامزن ہے،1978 سے 2015 تک فی کس  جی ڈی پی 200ڈالر سے بڑھ کر 8000ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
تازہ ترین