• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کی غلط پالیسیوں سے بھارت عالمی سطح پر تنہا ہورہا ہے،ملائم سنگھ یادیو

کراچی (رپورٹ جاوید رشید) بھارت کے سابق وزیر دفاع اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو نےکہا ہے کہ مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ بھارت میں عوام کو اتنا پریشان کبھی نہیں دیکھا۔ کرنسی نوٹ بندی کے معاملہ نے سو سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔ یہ بھارتی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے ملائم سنگھ نے   پارٹی کی جانب سے مودی سرکار کے مستعفی ہونے کے بارے میں پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپنی قیامگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کےدوران ایک سوال پر کہاکہ پاکستان بھارت کے درمیان تنائو کے زمہ دار مودی ہیں۔ بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔ دنگا فساد کے ہم حامی نہیں ہیں۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مودی نے وہ کچھ کردیا ہے جس کا تصور ملک کے دشمن بھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا مودی نے جو آگ لگائی ہے اس میں وہ خود جلے گا البتہ ہماری پارٹی نے ملک بھر میں مودی کے خلاف آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ایک سوال کے جواب میں ملائم سنگھ نے کہا کہ دہلی اسلام آباد کے رابطے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ رابطے بڑھنے میں فائدہ ہے۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا مستقبل اچھا ہے ان کے لئے نئی راہیں نکل رہی ہیں۔ عدلیہ مسلمانوں کے حق میں فیصلے دے رہی ہے۔ ایک اور سوال کے حوالے سے ملائم سنگھ نے کہا کشمیر میں مسلسل کرفیو لگا رہنا بھارت کی بدنامی ہے۔ 
تازہ ترین