• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھر میں برطانوی سڑکوں پر سب سے زیادہ ٹریفک

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ سب سے زیادہ ٹریفک والے یورپی شہروں میں سرفہرست ہے ڈیٹا کپنی انرکس نے 123شہروں میں ہر روڈ کی مانیٹرنگ کی جن میں لندن، کارڈف، ہمبرگ اور پیرس شامل ہیں۔ مانیٹرنگ کے مطابق برطانوی شہروں میں20300نام نہاد ٹریفک ہاٹ سپائس ہیں اور اس طرح یہ تعداد جرمنی اور فرانس سے دگنی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں وعدہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں پر کنجسشن کو ہدف بنانے کے لیے ایک ارب30کروڑ پونڈ کی اضافی رقم خرچ کرے گی۔ انرکس کے مطابق کوئی سڑک اس وقت ہاٹ سپاٹ کہلاتی ہے، جب کنجسشن سے دو فٹ تک رفتار میں 65فیصد کمی ہوتی ہے۔ ریسرچ کرنے والوں کے مطابق سب سے خراب ترین سڑک کا ٹکڑا جرمنی میں ہمبرگ کی721موٹر وے کا جنکشن29ہے۔ برطانیہ میں یہ ایم5یاA720ایڈنبرا بائی پاس ہے۔ انرکس کے چیف اکنامسٹ اور ریسرچ آتھر گراہم ککسن نے کہا ہے کہ یہ ایک گلوبل سٹی اور گنجان آبادی والے کے بارے میں افسوسناک حقیقت ہے۔ ڈھائی لاکھ افراد ایم25پر روزانہ سفر کرتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری کرس گریلنگ نے کہا ہے کہ حکومت سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ریکارڈ رقم صرف کررہی ہے، حکومت کی سکیم ہے کہ کنجنشن سے نجات دلائی جائے اور سڑکوں کو ترقی دے کر سفر کرنے کے زیادہ قابل بنایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین