• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ہزار سےز ائد نیشنل لاٹری اکائونٹس ہیک کرلئے گئے، آپریٹر کو خدشہ

لندن( جنگ نیوز) نیشنل لاٹری کے آپریٹر کیملوٹ نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ26ہزار500سے زائدنیشنل لاٹری اکائونٹس ہیک کرلئے گئے ہیںلیکن فرم کاموقف ہے کہ یقین نہیں کہ کمپنی کے اپنے سسٹمز ہیک کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کی تفصیلات چرائی گئی ہوںگی۔ کمپنی کاکہنا ہے کہ ہیک کئے گئے اکائونٹس سے نہ کوئی رقم چرائی گئی اورنہ ہی اس میں کوئی رقم شامل کی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس کایہ بھی کہناہے کہ ان اکائونٹس میں سے 50میں دیگرپراسرار سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے انفارمیشن کمشنر کے آفس کا کہناہے کہ اس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ انفارمیشن کمشنر آفس کی ترجمان خاتون کا کہناہے کہ کیملوٹ نے اس حوالے سے گزشتہ رات رپورٹ کی تھی جس کاجائزہ لیاجارہاہے اور ہم اس حوالے کیملوٹ سے بات کریںگے۔ ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ پرسنل ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں جس میں ڈیٹا کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے انتظامات شامل ہیں اگر یہ ثابت ہوا کہ ایسا نہیں کیا جا رہا ہے تو ہم اس پر کارروائی کرسکیں گے۔ انفارمیشن کمشنر آفس کا کہناہے کہ یہ قانون اور اصول تمام کمپنیوں کیلئے ہے اس کا اطلاق صرف آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تک محدود نہیں ہے کیملوٹ کا کہنا ہے کہ اسے اس مسئلے کا علم اتوار کو ہوا اور ہم یہ یہ جاننے کی تمام تر کوشش کررہے ہیں کہ دراصل ہوا کیاہے؟ لیکن ہمارا خیال ہے کہ ہوسکتاہے کہ نیشنل لاٹری کی ویب سائٹ پر استعمال کئے جانے والے ای میل ایڈریس اورپاس ورڈزجو کھلاڑی اسی تفصیل کے ساتھ استعمال کرتے ہیں چوری کئے گئے ہوں۔
تازہ ترین