• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمائلہ عمران حالت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل، دونوں بیٹے کیئر ہوم کے حوالے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے11سالہ بیٹے علی جان اور9سالہ وجدان کو ایک فوسٹر کیئر ہوم پہنچا دیا گیا جس کے باعث یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ وہ طویل عرصہ تک زیر علاج اپنی ماں کے پاس واپس نہ پہنچ جائیں۔ برینٹ کونسل کے حکام نے بچوں کو کیئر ہوم پہنچانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ایک ہفتہ قبل شمائلہ عمران بچوں کو سکول سے لینے گئیں تو بے ہوش ہو کر گر پڑیں جس کی وجہ سے ان کے دماغ اور گردن سمیت 3 جگہوں پر فریکچر ہوا۔سکول میں بیہوش ہونے کے بعد شمائلہ عمران کو سنٹرل لندن کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں تین دن ہسپتال میں رکھا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ ڈاکٹرز نے بگڑتی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق شمائلہ عمران فاروق کو تین ہفتے تک ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
تازہ ترین