• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کے کارنامے مشعل راہ ہیں،محسن باری

ریڈنگ (راجہ فیض سلطان)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1967کو ایک سیاسی جماعت کی بنیاد لاہور میں رکھی کہ جس نے ملک کےپسے ہوئے طبقے کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سابق صدر محسن باری نے ریڈنگ میں پیپلزپارٹی کے انچاسویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک بڑی تقریب سے کیا جس کا اہتمام میاں سلیم سابق صدر سائوتھ زون نے کیا تھا۔ محسن باری نے کہاکہ شہید قائد کے کارنامے تو لاتعداد ہیں اور ہمارے لئے مشعل راہ بھی ہیں انہوں نے کہا کہ جب ایٹم بم بنانے کا مسئلہ درپیش تھا تو تب وہ بھٹو شہید کی ہی شخصیت تھی کہ جس نے بہادری کے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا مقدمہ نہ صرف لڑا بلکہ دنیا نے دیکھا کہ وہ باعزت فاتح بھی قرار پائے اور اسی وجہ سے نادیدہ ہاتھ ان کی جان کے درپے ہوگئے۔ تقریب کے میزبان میاں سلیم نے سابق صدر پی پی پی سائوتھ زون نےکہا کہ ہم بھٹو کے دیوانے تھے اور ہمیشہ رہیںگے۔ پیپلزپارٹی سے عشق نبھانے کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ سپیشل گیسٹ میاں افضل خالد چیئرمین فیڈرل کونسل نے کہا کہ میں نے پارٹی میں 49سال گزارے اور تمام ادوار دیکھے اور آج برطانیہ میں پارٹی کے اتحاد پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔ سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار میر نے کہا کہ ممبر اور کارکن میں فرق ہوتا ہے اور پارٹی ورکرز ایک اہم اثاثہ ہے کہ جس کی وجہ سے پارٹی میدان میں لڑتی ہے۔ سی بی ای مشتاق لاشاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پہلے کی طرح سٹڈی سرکلز بناکر پارٹی منشور پھیلانا ہوگا۔ شمیم بھٹو سابق انچارج لیڈیز ونگ نے کہا کہ پارٹی کو اب نوجوان چیئرمین مل گیا اور ایک بار پھر چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔ خادم حسین ناصر سابق انچارج کلچرل آفیئرز نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور لیڈرشپ میں رابطہ ہوگا تو بات بنی گی۔ سابق میئر ریڈنگ چوہدری ریاض اولکھا نے کہا کہ بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے اور ہرپہلو سے مکمل انداز کے مالک تھے پاکستان کمیونٹی ریڈنگ کے نومنتخب صدر میاں کمال سلیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارے دلوں میں بنتی ہے اور ہم تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تقریب سے سابق ممبرایڈھاک کمیٹی ناہید حیات، سابق صدر لوٹن راجہ اعظم، آصف علی خان متحرک رہنما برطانیہ، سردار آصف سابق سینئر نائب صدر سائوتھ زون، فرحت خان، سابق پی آر او سائوتھ ایسٹ نثار چوہدری، راشد بخاری، عثمان نثار، جمیل میر، رضوان کیانی اور فرخ سلطان عباسی نے بھی خطاب کیا اور شاندار الفاظ میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی لازوال خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سابق صدر ریڈنگ مسعود بخاری نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جب کہ میاں اصغر نے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف ادا کی اور سردار آصف نے شہید قائدین اور کارکنان کیلئے فاتحہ بھی ادا کی اور آخر میں موقع کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شمیم بھٹو نے مخصوص انداز میں سندھی اجرک نوجوان صدر میاں کمال سلیم کو پہنائی۔
تازہ ترین