• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو سے برطانیہ کی علیحدگی کے حوالے سے لبڈیم کے زیراہتمام تقریب

برمنگھم (ابرار مغل) یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے ریفرنڈم کے بعد پیدا سیاسی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو اس حوالے سے آغاہ کرنے کے لیے لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی کے زیراہتمام برمنگھم میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ میزبانی و نظامت کے فرائض لبرل ڈیمو کریٹ کے سابق ممبرEUفلپ بینن نے کی جب کہ لیبر پارٹی کیبنٹ ممبر کونسلر وسیم ظفر سمیت مختلف برطانوی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پینل نے اپنے اپنے پارٹی منشور اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے نقصانات اور فوائد سے آگاہ کیا جب کہ ریفرنڈم کے بعد پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل بھی بنایا گیا اس تقریب میں برطانوی مختلف سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنمائوں سمیت کشمیری رہنمائوں نے بھی شرکت کی جبکہ پینل سے سوالات کے وقفہ میں خواجہ سلیمان نے مسئلہ کشمیر اور خصوصاً برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے دوران کشمیری کے حقوق کی بات نہ کرنے پر اپنے خدشات اور تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین