• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7دسمبر کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ ہوگا،جے کے ایل ایف

برسلز (نمائندہ جنگ) جے کے ایل ایف بلجیم کا ایک اہم ہنگامی اجلاس صدر مشتاق دیوان کی زیر صدارت برسلز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلجیم سے جے کے ایل ایف کے شبیر جرال، زاہد حسین، ڈاکٹر اشتیاق، الطاف حسین، ظہیر زاہد، ندیم جرال، مسعود میر، اشفاق قمر، امجد حسین، طارق حسین، دائود خان، ساجد رفیق، عتیق الرحمن، ماسٹر غضنفر، محمد شریف، افتخار حسین، نسیم خان کے علاوہ جے کے ایل ایف بلجیم کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ممبران نے اجلاس میں کشمیر کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال اور بھارتی فوج کی جانب سے نہتے معصوم، مجبور اور بے یارو مددگار کشمیریوں کا قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم اور کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ آئندہ7دسمبر کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کا مقصد عالمی برادری، یو این او اور یورپی یونین کے ضمیر کو جگانا ہے تاکہ عالمی برادری کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور وادی کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کی گرفتاری کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اجلاس میں س بات کا عزم بھی کیا گیا کہ شہید کشمیر مقبول احمد بٹ، قائد تہریک امان اللہ خان کی قومی آزادی کی تحریک کو یاسین ملک کی قیادت میں پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری و ساری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین