• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ لندن اور کراچی آج بھی ایک اورمتحد ہے، الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ لندن اور کراچی والی متحدہ ابھی تک متحد ہے۔ ابھی تک لندن میں بیٹھا شخص کراچی میں متحدہ کو کمانڈ اور کنٹرول کررہا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے منافقت کی سیاست کو سمندر برد کردیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال، مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون کسی شدت پسند گروہ کو پر اہلیان کراچی سمیت پاکستانیوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمارے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے قومی ایشوز سمیت کراچی کے پیچیدہ مسائل پر دوٹوک موقف اپنایا، ہماری دلیر اور دوراندیش قیادت نے صرف مادر وطن کی بیماریوں کو تشخیص نہیں کیا بلکہ ان کیلئے موثر دوابھی تجویز کی ہے۔ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے ایک نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے یاد رکھیں ان کا کوئی ڈھونگ ان کے کسی کام نہیں آئے گا۔ ان عناصر نے کئی دہائیوں تک عوام کو گمراہ کیا مگر اب ان کے چہروں سے نقاب اترچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور لوگ مادر وطن کا دامن تار تار کرنیوالے شعبدہ بازوں کو قانون کی گرفت میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ کراچی کے عوام نے مصطفی کمال کا کردار اور کام دیکھا ہے، انہیں مصطفی کمال کے سوا کسی پراعتماد نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں منصفانہ انتخابات ہوئے تو پاک سرزمین پارٹی واضح برتری سے کامیاب ہوگی۔
تازہ ترین