• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدت پسندی کے الزام میں امام مسجد کو ملک چھوڑنے کا حکم

برسلز (حافظ انیب راشد) بلجین اتھارٹیز نے شدت پسندی کے الزام میں ایک امام کو ملک چھوڑنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلجیم کے شہر ورویئر (Verviers)میں واقع مسجد کے امام العلامی آموش گزشتہ روز امیگریشن ڈسپیوٹ کونسل میں اپنا مقدمہ ہار گئے حکام نے ان پر شدت پسندی کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاست سے کہا تھا کہ انہیں ملک بدر کردیا جائے۔ حکام نے انہیں ’’مبلغ نفرت‘‘ بھی قرار دیا تھا، جس پر گزشتہ روز انہیں ملک چھوڑنے کے لئے5دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مراکش نژاد امام نیدر لینڈ کی شہریت کے بھی حامل ہیں لیکن بلجیم میں ان کے خلاف جاری مقدمے کے بعد ڈچ اتھارٹیز نے انہیں بتا دیا تھا کہ ان کے لئے وہاں بھی آسانیاں نہیں ہوں گی جس پر امام نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ملک ماروکو واپس چلے جائیں گے۔
تازہ ترین