• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے مطالبات منظور کئے جائیں، امجد عباسی

لندن (پ ر)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اوورسیز پبلسٹی بورڈ کے چیئرمین سردار امجد عباسی نے کہا کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن میں متاثرین کے مطالبات فوری طورپر پورے کیے جائیں۔ انتظامیہ فوری طور پرنوٹس لے ورنہ متاثرین پرامن احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سردار امجد عباسی نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور وفاقی سیکرٹری برائے واپڈا اس کا نوٹس لیں۔ متاثرین کے مطالبات اگر نہ حل کیے گئے تو کوہالہ سے لے کرنالہ ماھل تک متاثرین سراپا احتجاج ہوں گے۔
تازہ ترین