• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن (پ ر) لوٹن کی معروف سماجی شخصیت حاجی جاوید حسین کی والدہ چند ماہ علیل رہنے کے بعد لوٹن وڈنسٹیبل ہسپتال میں انتقال کرگئیں، مرحومہ لوٹن کی معروف مذہبی اور سماجی شخصیت حاجی محمد فاضل مرحوم کی بیوہ تھیں مرحومہ کے بیٹےمحمود، ارتضا فضل، مرتضیٰ حسین، استعفا حسین لوٹن میں ہی مقیم ہیں جب کہ احباب برطانیہ بھر سے جنازہ میں شامل ہونے کے لئے آئے ہیں، نماز جنازہ آج شام4بجے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کی جائے گی جب کہ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ افتخار احمد، صغیر حسین، خالد حسین، آصف حسین، ابرار حسین، سجاد حسین، سابق میئر کونسلر ریاض بٹ، سابق میئر سلائو شفیق چوہدری، ملک اکرم خان، صوفی محبوب خان، مولانا قاری خدا بخش، مولانا قاری کامران احمد، محمد صدیق، اعظم خان، امتیاز پاشا، حاجی افتخار حسین، راجہ نزاکت حسین، حسن اختر، آصف خان، عابد خان اور دیگر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین