• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے حلب کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

پیرس( نیوز ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے تقریبا نصف حصے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس شہر پر قبضے کیلئے لڑائی اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے آج فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک ایرو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ لڑائی کی وجہ سے تباہ حال شامی شہر حلب کی صورت حال پر بات چیت کیلئے ایک فوری اجلاس بلایا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لڑائی بند کرنے اور انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین