• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری میں مساجد کی تعمیر پر پابندی کیخلاف احتجاج

ہڈاپسٹ(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے رکن ملک ہنگری میں مسلمانوں کی مرکزی تنظیمیں آسوتھالوم نامی شہر میں مساجد کی تعمیر اور اذان پر پابندی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس شہر کی مسیحی روایات کے تحفظ کے لئے یہ پابندی گزشتہ ہفتے لگائی گئی تھی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان اسلام مخالف پابندیوں کے محرک آسوتھالوم کے انتہائی قوم پسند میئر تھے، جنہوں نے اپنے اس اقدام کی وجہ یہ بتائی تھی کہ وہ بلدیاتی سربراہ کے طورپرآسوتھالوم کی مقامی مسیحی روایات کا تحفظ کرنا اور بہت زیادہ تارکین وطن کی آمد کو روکنا چاہتے ہیں۔ وہاں پچھلے ہفتے نہ صرف کسی بھی شکل میں مسلمانوں کی نئی مساجد کی تعمیر اور پہلے سے موجود مساجد میں نماز کے لئے اذان دیئے جانے پر پابندی لگادی گئی تھی بلکہ مسلم قوانین کی طرف سے برقعے ، نقاب اور برقینی جیسے مخصوص لباس کے استعمال کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیاتھا۔
تازہ ترین