• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی عبداللہ شاہ بخاری اور گورنر پنجاب کے بھانجے کی وفات پر تعزیت

ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عبداللہ شاہ بخاری اور گورنر پنجاب کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ کی ملتان اور جتوئی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری اور ایم ین اے سید باسط سلطان بخاری کے والد عبداللہ شاہ بخاری کی وفات پر تعزیت کیلئے صوبائی وزیر کے آبائی گھر کانڈھ شریف جتوئی  گئے اوران کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ، وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ نے عبداللہ شاہ بخاری کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ علاقے کی ترقی اور یہاں کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم رانا مشہود،  آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا،نعیم بٹ، کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب، ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی ، ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمد، اے ڈی سی مہر خالد سمیت علاقے کے معززین او ر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔سکیورٹی  کے  سخت انتظامات کئے گئے تھے، اس دوران انتظامیہ نے مقامی میڈیا کو وزیر اعلیٰ کی کوریج سے روک دیا ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب سرکٹ ہاؤس ملتان گئے،جہاں انہوں نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ان کے بھانجے محمد الیاس رجوانہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے محمد الیاس رجوانہ کے والدملک حفیظ رجوانہ ،بھائیوں اورسوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت سے ہماری ڈھارس بندھی ہے ۔ اس موقع پر مرحوم کے والد ملک محمد حفیظ رجوانہ اورمرحوم کے بھائی اوردیگر رشتے دار بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداورسینیٹرسعود مجید بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق ایم اے شیخ طارق رشید کی والدہ اور ایم پی اے سلطانہ شاہین کے بھانجے کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مغفرت کی دعا کی۔وزیر اعلی شہبا ز شر یف نے کہاہے کہ ملتا ن کے با با ئے سیا ست شیخ محمد رشید ایک دبنگ  انسا ن تھے ۔ انہو ں نے ملتا ن میں اپنی سیا ست کا لو ہا منو ایا ۔ایسے کا رکن ہما ر ی پارٹی کا حصہ رہے َانہوں نے اپنی زند گی مسلم لیگ ن کیلئے وقف کی اور سیا ست میں اہم کر دار ادا کیا جسے ہمیشہ یا درکھا جا ئے گا ۔شیخ طا ر ق رشید نے وزیر اعلیٰ کو جوا ب دیتے ہو ئے کہا کہ میر ے و الد نے ہد ایت کی تھی کہ کبھی میا ں نواز شر یف اور میاں شہبا ز شر یف کا سا تھ نہیں چھو ڑ نا اور مر تے ہوئے میر ی و الد ہ نے بھی یہی الفا ظ دہرا ئے میرا جینا مر نا آ پ کے سا تھ ہے ۔  وزیراعلیٰ پنجاب کے گزشتہ روز دورہ ملتان کے موقع پر متوقع روٹس پر صفائی کے ساتھ تجاوزات ہٹانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جاتے رہے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بھانجے کی شاہی عیدگاہ میں قرآن خوانی کے حوالے سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹاؤنز کی طرف سے روٹ کو فلٹر کرنے کیلئے خصوصی سٹاف تعینات کیا گیا تھا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کی آمد کی اطلاع ملتے ہی عملہ صفائی اور ٹاؤنز کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں اور متوقع روٹس پر ہنگامی انتظامات شروع کردیئے گئے ، چاروں ٹاونز نے میٹرو بس روٹ اور حسین آگاہی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا ہے۔   وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سرکٹ ہاؤس ملتان میں موجودگی کی وجہ سے حکام الرٹ رہے،ضلعی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کئے ، نشتر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ڈاکٹرز ،نرسز ،سٹاف یونیفارم میں رہا ۔
تازہ ترین