• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے ،چکن ڈیزل،پٹرول ،گھی سمیت14اشیاءمہنگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق یکم دسمبر2016ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں&1.69فیصد اضافہ ہوگیا ۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے14اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ11اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 28اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،چائے ،چکن (زندہ )،ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،پیاز، لہسن،گھی(کھلا) ،کوکنگ آئل، انڈہ (فارمی )،کیلا،چاول باسمتی(ٹوٹا) ،گندم اور دال چناکی قیمتوں میں اضافہ چینی،خشک دودھ،دال ماش ، گڑ،ایل پی جی (سلنڈر)، دال مسور، دال مونگ ،سرخ مرچ (پسی ہوئی) ، آلو،آٹا، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں کمی جبکہ چائےکاکپ ، ویجیٹیبل گھی، چاول اری (6)، خوردنی تیل ، بیف پلیٹ،دال پلیٹ، موٹا لٹھا،دہی، مٹی کا تیل ،ڈبل روٹی، بیف،مٹن، دودھ(تازہ)، نمک، سگریٹ، لان(کپڑا)، جارجٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،ماچس،الیکٹرک بلب ،واشنگ سوپ ، لوکل کال اورصابن کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔
تازہ ترین