• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں،گڑھا موڑ،گڑھ مہا را جہ ،رکن پور میں حادثے،5افراد جاں بحق

ملتان (نمائندگان)لودھراں،گڑھا موڑ،گڑھ مہا راجہ ،رکن پور میں حادثے،5افراد جاں بحق  ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کہروڑ پکا کے علاقے مسہ کوٹھا چمنہ کا  محمد مکی اپنے چار سالہ بھائی ساجد کے ساتھ موٹر سائیکل پر  جارہا تھا کہ  فرید آباد کے قریب تیز رفتارڈالے کی ٹکر سے چار سالہ ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد مکی شدید زخمی ہوگیا علاوہ ازیں گڑھا موڑچک126ڈبلیو بی کا تیس سالہ عالم شیر نو ل موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ نہر126صڈبلیو بی کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا دریں اثناگڑھ مہا را جہ  میں ایک تیز رفتار مسا فر بس لا ہور سے گڑھ مہا را جہ جا رہی تھی جب اڈا حسو بلیل کے قریب پہنچی تو اوور ٹیک کرتے ہوئے ایک مو ٹر سا ئیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں مو ٹرسا ئیکل پر سوار 40سا لہ عورت امتیاز اختر مو قع پر جا ں بحق ہو گئی جب کہ اس کی 18سا لہ بیٹی طا ہرہ بی بی اور 22سا لہ نوجوان بیٹا عا مر شدید زخمی ہو گئے ۔رکن پور یوسف آباد کے قریب ٹرک  بریک فیل ہونے سے یوٹرن لینے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا جس سے ٹرک میں موجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ٹریلر میں موجود دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں  ٹراما سنٹر میانوالی قریشیاں منتقل کیا  گیاجبکہ ٹرک صادق آباد سے آ رہا تھا ۔
تازہ ترین