• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک افسروں کےایما پر کھاتیدارکو ہراساں کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے جواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بینک ملازمین کی جانب سےایف آئی اے افسران کے ساتھ مل کر بینک کھاتیدارکو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے ملتان سے 10 دسمبر کو جواب طلب کرلیاہے ، فاضل عدالت میں ملتان کے ملک غلام مرتضیٰ نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ زمیندارہ کرنے کے ساتھ کاروبارکرتاہے اور ابدالی روڈ  واقع بینک  میں اکاؤنٹ کھول رکھاہے ، منیجر اوراسسٹنٹ منیجرآپریشن وسیم احمد قریشی نے فراڈ کیا جو سامنے آنے پر خود کوبچانے کےلئے اس کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم ہونے کی وجہ سے اس کو ملوث کرنے کی کوشش کی اورپریشان کیا جس پر بینک سٹیٹمنٹ طلب کی تو ایف آئی اے ملتان کےڈپٹی ڈائریکٹراور انسپکٹر کو بھی ساتھ شامل کرکےہراسا ںوپریشان کرناشروع کردیا اوررقم نہ دینے پر دھمکیاں دے رہے ہیں ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان  نے علیحدگی پر فیملی کورٹ سے رجوع  کرنے پرخاتون کو اس کے  شوہر کی ایماءپرہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ شاہ شمس کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیاہے ،فاضل عدالت نے قراردیاکہ قانون کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق ریاست کا کوئی ادارہ غصب نہیں کرسکتا ہے،فاضل عدالت   نے  بیوی کی ناراضی پر شوہر کو مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دینے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ ممتازآبادسے 10 دسمبرکوجواب طلب کرلیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کے سعیداحمدنے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی بیوی خورشیدہ بی بی ناراض ہوکر اپنے گھر چلی گئی اورصلح نہ ہونے پر سسرالی رشتہ دارپولیس کے ساتھ مل کر مقدمات میں ملوث کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پٹواری کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیاہے ، فاضل عدالت میں  تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق تصورحسین  نے مقدمہ درج کرایا کہ میاں چنوں کے پٹواری ظہور احمدنے  اس سے ایک کنال زمین کے انتقال کے لئے 6 ہزارروپے رشوت لی لیکن اس کے باوجود انتقال نہ کیا اورنہ ہی رقم واپس کی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اورملزم کو ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پرگرفتارکیا گیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مختلف مقدمات میں ملوث 4 ملزموں  فاضل ،محمداکرم اور محمد اصغرکوایک سال پروبیشن پررہنے کی سزاکا حکم دیاہے ،فاضل عدالت  نے دارالامان ملتان سے خاتون کو آزاد کرنے کا حکم دیاہے ، آمنہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ چند روز سےدارالامان ملتان میں مقیم تھی تاہم اب وہ اپنی مرضی سے آزاد ہوناچاہتی ہے اس لئے اس کو آزاد کیا جائے ۔
تازہ ترین