• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکالر حامد نواز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری،اسسٹنٹ پروفیسر سفینہ ناز کیلئے سفارش

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا  شعبہ ایگرانومی کے پی ایچ ڈی سکالر حامد نواز کو اپنے تحقیقی مقالہ کے دفاع کے بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی ۔ اس کے مقالے کا عنوان ’’ کاشتکاروں کے لیے خشک سالی کے دوران گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے عملی تجاویز پیش کیں۔ حامد نواز نے پی ایچ ڈی کی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر چیئرمین شعبہ ایگرانومی اور ڈاکٹر عذرا یاسمین ایسوسی ایٹ پروفیسر کی زیرنگرانی مکمل کی۔ حامد نواز شعبہ ایگرانومی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لینے والے گیارہویں سکالر ہیں۔حامد نواز کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد فاروق ایسوسی ایٹ پروفیسر فیصل آباد یونیورسٹی تھے۔ زکریا شعبہ ہارٹیکلچر کی اسسٹنٹ پروفیسر سفینہ ناز کو پی ایچ ڈی کے مقالہ کے کامیاب دفاع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ سفینہ ناز نے یہ تحقیق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر انجم ہارٹیکلچر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس کی زیرسرپرستی کی ۔
تازہ ترین