• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر کا ملکر قلع قمع کر سکتے ہیں :آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)آر پی او سلطان اعظم تیموری  نے کہا ہے کہ سائلین کی داد رسی ہی ان کے دکھوں کا مداوا ہے، ہماری وردی ہماری عزت ہے، اس کی پاسداری کرنا ہمارا فرض ہے،وہ پولیس افسران و ملازمین سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ ہم ایک فیملی کی طرح ہیں جہاں ہم سب مل کر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کر سکتے ہیں پولیس ایک اچھا شعبہ ہے مخلوق خدا کی خدمت کرنااور انکی حفاظت کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ، تھانے آنے والے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کیا جائے، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا آپ کا فرض ہے، انہوں نے سختی سے پولیس افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مسائل انکے رو برو پیش ہو کر بیان کریں ، کسی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے۔  
تازہ ترین