• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،اے این پی انٹراپارٹی انتخابات ،سعید عالم بابا خیل صدر منتخب

مردان (نمائند ہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے دوصوبائی حلقوں پی کے 25اورپی کے 30پر مشتمل تحصیل مردان (رورل )کے عہدیداروں کے لئے الیکشن کمشنر گوہر باچہ ایم پی اے کی نگرانی میں ہوگیا صدارت کے عہدے پر ضلع کونسل کے رکن نعیم انور اور تحصیل کونسل کے رکن سید عالم بابا خیل کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا دلچسپ مقابلے کے بعد سیدعالم باباخیل کل 108ووٹوں میں 75ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداروں کا چناؤ بلامقابلہ مکمل ہوگیا دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر محمدریاض برہ خانخیل، نائب صدر سید فیضان باچہ ،نائب صدردوم جہانگیر عالم ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ہمایون خان ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجازاحمد،جائنٹ سیکرٹری پیر سجاد علی شاہ،سیکرٹری مالیات محمد فاروق، سیکرٹری ثقافت یارمحمدسیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر زاہد یوسفزئی اور سالار جبران خلیل شامل ہیں الیکشن چیئرمین گوہر باچہ نے نومنتخب عہدیداروں کا اعلامیہ جاری کر دیا انتخابات کے موقع پر کارکنوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملا ضلع ناظم حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ جو پارٹی کے ضلعی صدر  ہیں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔
تازہ ترین