• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں فیصل آباد پہنچ گیا

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)مزار قائد سے چلنے والا پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں فیصل آباد پہنچ گیا۔ سائیکل کارواں کی قیادت عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کر رہے ہیں ۔ سائیکل کارواں کا ڈی ٹائپ چوک میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی ذیلی تنظیموں نے بھرپور استقبال کیا ۔سائیکل کارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم خاں‘ جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود‘ سٹی جنرل سیکرٹری زین العابدین‘ ملک سرفراز قادری‘ منظور رحمانی‘ رانا ناصر نے کہا کہ اس ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کا مقصد پرامن طریقے سے اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ملک میں بادشاہی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ حکومت عوامی تحریک کے کارکنان کی قاتل ہے اور ہم اپنے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے۔مظہر محمود علوی نے کہا کہ ہمارا یہ کارواں 16دسمبر کو پشاور میں اختتام پذیر ہو گا۔
تازہ ترین