• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونے 8کروڑ سے 11دیہی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

فیصل آباد( خبر نگارخصوصی)حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کے دیہی علاقوں میں 7 کروڑ 73 لاکھ روپے کی لاگت سے 11 سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور کشادگی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔ پرونشیل ہائی وے کے ترجمان نےبتایا کہ یہ سکیمیں ٹینڈرنگ کے مراحل میں ہیں۔ورک آرڈر تفویض کرنے کے بعد یہ منصوبے ایک سے تین ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔ 2 کروڑ 29 لاکھ سے بچیانہ سے بچیکی روڈ ، 1 کروڑ 29 لاکھ سےجڑانوالہ سید والا روڈ سے پل برہان والی روڈ،ایک کروڑ 29 لاکھ سے مرید والا ماموں کانجن روڈ چک 509 گ ب سے 195 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ،ایک کروڑ سے شیخوپورہ روڈ براستہ چک 200 ر ب سے بائی پاس کھرڑیانوالہ روڈ،60 لاکھ سے ماموں کانجن مرید والا روڈ سے چک 508 گ ب،31 لاکھ سے چک 547 گ ب تحصیل تاندلیانوالہ،10 لاکھ سے جکر چوک سے دربار صلاح الدین براستہ دربار حبیب اللہ تک سڑک کی تعمیر و مرمت و بحالی کی جا ئیگی ۔
تازہ ترین