• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل فعال نہ ہوسکی

فیصل آباد ( نمائندہ جنگ ) صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود تاحال پنجاب الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل فعال نہیں ہوسکی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے رواں سال کے آغاز کے موقع پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ پنجا ب الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل خودمختار ادارے کی حیثیت سے کام کرے گی ۔ کونسل کو میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچرسمیت دیگر معاملات کے بارے میں فیصلہ سازی کا اختیار حاصل ہوگا۔
تازہ ترین