• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او کا شہباز پور ٹیوٹا سنٹر فنکشنل نہ ہونے کا نوٹس

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی، خبر نگار خصوصی)ڈی سی او سلمان غنی نے کہا ہے کہ دیہی وشہری علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایم این اے ڈاکٹرنثاراحمد جٹ کے ہمراہ این اے 81کے دورہ کے دوران کہی۔ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بنیادی سہولتیں لوگوں کی دہلیز پرفراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے چک 60ج ب شہبازپورمیں ٹیوٹا کی تکمیل شدہ خوبصورت بلڈنگ کے گزشتہ تین سال سے بے کار پڑی رہنے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ کوٹیوٹا کے سپرد کرنے میں تاخیر کی انکوائری کاحکم دیا اور ٹیوٹا افسران کو حکم دیا کہ اس ادارہ کو فوری فنکشنل کیا جائے۔ چک60شہبازپوراور چک29ج ب کے گرلزسکولوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اور ایم این اے ڈاکٹرنثارجٹ کی تجویزپرامین پور موٹروے انٹرچینج سے ائیر پورٹ تک سڑک کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین