• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پو لیس کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا افتتاح

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لائل پور کی 112 ویں سالگرہ کے موقع پر نایاب اور تاریخی تصاویر کی نمائش کا اہتمام ایک شاندار کارنامہ ہے، جو قومیں اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں وہی قومیں ترقی کی منازل درست سمت میں طے کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے لگائی جانے والی دوروزہ تاریخی تصاویر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے لگائی جانے والی اس نمائش میں لائل پور سے فیصل آباد تک کے سفر کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا جس میں جڑانوالہ سے لے کر تاندلیانوالہ اور شہر میں موجود تمام اہم شخصیات ، عبادت گاہوں اور مثالی عمارتوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی نایاب تصاویر پیش کی گئیں ۔
تازہ ترین